500 تارکین وطن سے بھری کشتی بحیرہ روم میں لاپتا

روم: تارکین وطن کو اٹلی کے جنوبی جزیرے میں لے جانے والی کشتی لاپتا ہوگئی، جس کی تلاش میں جانے والے دو جہازوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320 کلومیٹر (200 میل) میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400 کلومیٹر سے دور اونچے سمندروں میں داخل ہوگئی تھی۔
کہا جارہا ہے کہ کشتی انجن کے بغیر تھی اور اس علاقے میں سمندری لہروں اور ہواؤں کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔
سمندر کے بیچ پھنس جانے پر ریسکیو اداروں نے کشتی میں موجود افراد سے رابطہ کیا تھا، تاہم جلد ہی یہ رابطہ منقطع ہوگیا جس پر انسانی ہمدردی کے تحت رضا کار بحری جہازوں نے سرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران تارکین وطن کی کشتی کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کشتی کے تباہ ہونے یا ڈوبنے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔ کشتی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

500 migrantsBoat missedItalyMediterranean Sea