ہنوئی: گزشتہ چند ماہ میں برڈ فلو وبا نے ویت نام کے چڑیا گھروں کے درجنوں شیر مار ڈالے ہیں۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ویت نام میں برڈ فلو (H5N1) وائرس کے نتیجے میں اگست سے لے کر اب تک 47 شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کے مطابق چڑیا گھروں میں وائرس پھیلنے کے باعث 3 ببر شیر اور ایک تینودے کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی طبیعت ممکنہ طور پر برڈ فلو کا شکار چکن (مرغی کا گوشت) کھلانے کے بعد خراب ہوئی۔
ویت نامی حکام کے مطابق دو چڑیا گھروں میں برڈ فلو کی وبا پھیلی ہے جب کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 2 مردہ شیروں کے نمونوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔