اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔
اسی طرح، مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔
وزیراعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔