اسلام آباد: پاکستان میں 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا 15 مئی کو سمری وزرات خزانہ کو ارسال کرے گا۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16 مئی جمعرات سے ہوگا۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے جسے عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔