شادی میں بدکنے والے گھوڑے نے کئی باراتیوں کو زخمی کرڈالا

اترپردیش: شادی کی تقریب میں گھوڑا بدک گیا، جس کی زد میں آکر کئی باراتی زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہمیر پور میں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے کے بدکنے سے کئی باراتی زخمی ہوگئے۔

گھوڑے کے بدکنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لاؤڈ اسپیکر پر تیز آواز کے ساتھ گانے لگائے گئے تھے اور باراتیوں کی جانب سے ہوا میں نوٹ اچھالے گئے۔
اسی دوران گھوڑا بدک گیا اور کئی افراد پر چڑھ دوڑا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم گھوڑے سے بدکنے کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی اور اس کے لیے دولہا دُلہن کو کافی انتظار بھی کرنا پڑا۔

Horse attack on guestIndiaMarriage ceremonyuttar Pradesh