شکر گڑھ: حکیم پورہ میں کھیت سے 10 کلو گرام وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد ہوا ہے۔
سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ نے حکیم پورہ کے کھیت سے 10 کلوگرام وزنی بم برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عاصم واہلہ کا کہنا ہے کہ بم بھارتی ساختہ تھا، جسے ناکارہ بنادیا گیا اور بم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ آیا بم یہاں تک کیسے پہنچا۔