92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے پھر منگنی رچالی

نیویارک: بین الاقوامی سطح پر میڈیا انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گردانے جانے والے روپرٹ مرڈوک نے 92 برس کی عمر میں پھر منگنی رچالی۔

بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق روپرٹ مرڈوک 67 برس کی مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوخوا سے چند ہفتوں میں شادی کریں گے۔

خیال رہے کہ روپرٹ مرڈوک 4 شادیاں اور 6 بار منگنیاں کرچکے ہیں جب کہ وہ 6 بچوں کے باپ ہیں۔

مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جب کہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

92 Years Media TycoonEngaged AgainRupert Murdoch