پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار718 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید176کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار365ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 29ہزار530کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.59فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار285، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار961، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار14،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار661، بلوچستان میں 33 ہزار479، آزاد کشمیر میں 34 ہزار554 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار19افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار838، اسلام آباد 953، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 359 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔