9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی جبکہ صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مسثتنیٰ ہوگا۔