کورونا وائرس، دنیا میں 11 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 31 ہزار 996 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 191 تک پہنچ گئی ہے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔