چین سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ اسپائیڈر گرل کی دھوم

بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والی معصوم اسپائیڈر گرل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاکے رکھی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کی کمرے کی چھت تک جاکر دیوار سے لگ کر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے، بہت سے لوگوں نے اس بچی کو حقیقی زندگی کی اسپائیڈر گرل قرار دیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا ویڈیو پر تبصرے میں کہنا تھا کہ بچی کا یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس پر ممکنہ طور پر اسپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے امریکی اداکار ٹوبی میگویئر کو فخر ہوگا۔
ویڈیو میں لڑکی کو ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لے کر آسانی سے دیوار چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کارنامے کو بچی کی والدہ نے گھر پر نصب کیمروں کے ذریعے دریافت کیا۔

 

chinaSocial Media ViralSpider Girl