پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے وہی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بھی شامل ہیں تفصِلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے۔صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 8 ٹی ایم اووز،2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف بھی شامل ہیں۔ تفصِلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی اب تک ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔