میڈیا اداروں کو 70 کروڑ ادا، اب بھی تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ادائیگیوں سے میڈیا کارکنان کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔

ادائیگیفواد چوہدریمیڈیا ادارےوزیر اطلاعات و نشریات