کراچی میں سگ گزیدگی سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں مئی سے اگست کے دوران کتے کے کاٹے سے ریبیز کا شکار 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق انتقال کرجانے والے 3 افراد جناح اسپتال جب کہ 3 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
حکام کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ریبیز سے اموات کی تعداد 14 ہو چکی ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ریبیز کا شکار 8 افراد کا جناح اسپتال جب کہ افراد 6 کا کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں انتقال ہوا۔
اسپتال حکام کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں اب تک کتے کے کاٹے کے 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 

4 Month in Karachi6 People DiedDog Bites