لاہور: سی ٹی ڈی لاہور نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد لاہور میں سول سیکریٹریٹ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ثمر قند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصمت اللہ اور عمران کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فونز اور حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد 2 ماہ قبل افغانستان سے آئے تھے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈرکور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ بھی اس ملاقات میں موجود تھا جب کہ دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کے افسر نے فراہم کیے تھے۔