لوگوں کو پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں ملیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان شاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں ملیں گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو ان شاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں ملیں گی اور گھر بھی 50 لاکھ سے تجاوز کرجائیں گے۔ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔
جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

PM Imran Khan