ملک میں جولائی کے دوران کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نےس سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہرکا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں

4th wave of corona virus aspected in july says asad umar