سیئول: اس وقت تک 200 میگا پکسل کیمرے کا حامل کوئی اسمارٹ فون متعارف نہیں کرایا جاسکا تاہم 450 میگا پکسل موبائل کیمرے کے حوالے سے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے ایک کیمرہ سنسر پر کام کیا جارہا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق یہ 450 میگا پکسل ریزولوشن کا حامل کیمرہ ہوسکتا ہے۔
کوریا میں اس کے لیے ہیکسا 2 پکسل ٹریڈ مارک رجسٹر کرایا گیا ہے۔
سام سنگ موبائل کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ مارک میں 450 میگاپکسل ریزولوشن کے حامل کیمرہ سنسر کا ذکر نہیں۔
مگر پھر بھی لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے 450 میگا پکسل کیمرے کی تیاری کا عندیہ ملتا ہے۔
ہیکسا پکسل ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جو ٹیٹرا 2 پکسل کی طرح کام کرتی ہے جو 6×6 پکسلز کے گروپ کو اکٹھا کرکے ایک بنادیتی ہے جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ سنسر ریزولوشن 450 میگا پکسل ہوگا۔
ویسے اگر یہ ٹیکنالوجی حقیقی ہو تب بھی اسے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان نہیں بلکہ ایک سے 2 سال لگ سکتے ہیں۔
کچھ سال پہلے لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ کمپنی 600 میگا پکسل ریزولوشن والے کیمرہ سنسر کو تیار کرنا چاہتی ہے تو یہ ہیکسا پکسل سنسر اسی ہدف کی جانب پیش رفت ہے۔