لندن: آج کل برطانیہ میں کافی میں مکھن شامل کر کے وزن کم کرنے کا جنون اپنے عروج پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کافی کوئی عام کافی نہیں اسے بٹر کافی کے نام سے مشہورکیا گیا ہے یہ کافی اس وقت نہ صرف وزن کم کرنے کے لیے مقبول ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی عام کافی سے مختلف ہے۔ یہ کافی لندن کے تمام مشہور اسٹورز پر اڑھائی پاؤنڈ تقریباً چار سو روپے میں دستیاب ہے۔اس کافی کو پینے والے اسے ناشتے کے متبادل کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور ان کے مطابق اس سے ان کے جسم کی توانائی کی ضروریات باآسانی پوری ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ایک کپ کافی میں ناشتے کی تمام توانائی موجود ہے اور وہ دوپہر کے کھانے تک اس ایک کپ سے بہت تازہ دم محسوس کرتے ہیں۔ تاہم اس کپ میں کچھ لوگوں کے لیے وہ کشش نہیں یعنی اس کا ذائقہ دوسری کافی سے تیز ہوتا ہے اور پینے والے کو تھوڑی دیر کے لیے قے یا دست کا احساس ہوسکتا ہے