بڑا تخریبی منصوبہ ناکام: چار دہشت گرد گرفتار، خودکُش جیکٹ و بم برآمد!

پشاور: کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں تھانہ حدود باڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت چار دہشت گرفتار کرلیے گئے جن کا تعلق لشکر اسلام سے ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکُش جیکٹ اور 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب زیرحراست دہشت گردوں کی نشان دہی پر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بھی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار 12 دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے 25 دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

banned organizationlashkar e islamPeshawarTerrorist arrest