کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک کار کو بم دھماکے سے اُڑادیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور 4 ڈاکٹرز ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک پر نصب بم اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طبی عملے کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار مییں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔
چاروں ڈاکٹرز پل چرخی نامی جيل کی طرف جانے کے ليے اپنی گاڑی ميں سوار ہورہے تھے، اس جيل ميں کئی طالبان جنگجو قيد ہيں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
اسی طرح غزنی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو قتل کردیا۔ رواں ماہ افغانستان میں یہ تیسرے صحافی کا قتل ہوا ہے۔