راولپنڈی: تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر کو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے، جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے زیر کیا تھا۔