نئی دہلی: کورونا وبا کے باعث پڑوسی ملک بھارت میں حالات اب بھی قابو میں نہیں آسکے ہیں۔
انڈیا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے، ایک ہی روز میں ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
وہاں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ موذی وبا سے مزید 3 ہزار 382 افراد ہلاک ہوگئے۔ وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔
بھارتی حکام کے مطابق کورونا وبا کی حالیہ لہر میں گزشتہ ماہ 52 فیصد اموات دیہی علاقوں میں ہوئیں جب کہ شہری علاقوں کی نسبت 53 فیصد کیسز بھی دیہی علاقوں میں ہی سامنے آئے۔