مقبوضہ کشمیر، مسلح جھڑپ میں 3 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سری نگر: مسلح جھڑپ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور کٹھ پتلی پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، جس کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر محاصرہ کرلیا۔

3 person killedIndian security forceoccupied Kashmir