مکہ مکرمہ میں سیلاب کے باعث 3 بچے جاں بحق

مکہ مکرمہ: بارش کے باعث سیلاب میں 4 بچے ڈوب گئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی شامل، ایک لاپتا۔
سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد ریلے میں 4 بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بچے کو وسیع علاقے میں تلاش کررہی ہیں۔
حکام کے مطابق واقعہ مکہ مکرمہ کے علاقے المغس میں پیش آیا۔ چاروں بچے گاڑی میں موجود تھے۔
اور یہ چاروں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

FloodMakkahSaudi arabiathree Child Die