اسلام آباد: برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع سے ادائیگی کا توازن بہتر ہوگیا۔
جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہوکر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا، جو اس سے قبل 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی جاری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی تھیں۔
اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 3 ارب ڈالرز کا سعودی عرب کا ڈپازٹ بھی شامل تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022 ،2023 اور2024 میں ایک ایک سال کی توسیع کی جاچکی ہے۔