26 جنوری کو دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں

نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق 26 جنوری کو دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔کسانوں کی جانب سے 26 جنوری کو دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیے۔ خوف کا شکار حکومت نے ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔