Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

سیانا ملازم اکاؤنٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ آجانے پر رفوچکر

کی طرف سے ویب ڈیسک پر جون 29, 2022

سین ڈیاگو: غلطی سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت اکاؤنٹ میں آجانے پر سیانا ملازم استعفیٰ دے کر لاپتا ہوگیا۔
بیرونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کئی برس کی اجرت یکمشت ادائیگی کا حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دے کر رفوچکر ہوگیا۔
کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی جو پاکستانی روپے میں قریباً 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کے لیے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دے کر کر فرار ہوگیا، جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی منیجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ 99 ملازمین کو غلطی سے کمپنی کی جانب سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت ادا کردی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

24 Years salary transfer in accountChileemployee hide
  • خاص خبریں
  • دلچسپ خبر
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

صدر ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا علم نہیں، دفتر خارجہ

کراچی میں 19 جولائی کو گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

عراق کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 60 افراد جاں بحق

پنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارشیں: ندی نالوں میں طغیانی، رین ایمرجنسی نافذ

اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کرڈالی

فرانس: رہا ہونے والے قیدی کے بیگ میں چھپ کر ساتھی قیدی فرار

وفاقی کابینہ اجلاس: ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ منظور

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں