گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوچکی ہے۔ تفصِلات کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔