نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 119 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید چوالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر کے 616 اسپتالوں میں کورونا کے 3001 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 337 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔