گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 499 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 654 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 ہزار 904 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.1 فیصد ہوگئی جبکہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 469 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔