ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 165 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو گئی ہے۔جبکہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید سترہ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 109 ہو گئی ہے ساتھ ہی 1316 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی۔