پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 867 ہو گئی ہے، جب کہ 747 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ تفصِلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 14 ہزار 646 مریض زیر علاج ہیں،