ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،دوسری جانب پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 807 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 11 مریض جاں بحق ہوئے۔عداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار475 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 16 ، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار458 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 تک جا پہنچی ہے۔