ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 440 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے، جب کہ 526 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، جب کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 789 مریض زیر علاج ہیں، اور 74 مریض ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں۔