پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا جائے گا مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس کا کہنا ہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان ضلعوں میں کیس رسپانس مکمل کیا جا چکا ہے،