تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بحال کردی گئی ہے، مسلسل 2روز سے 48گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل تھی تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے 48 گھنٹے بعد شہرقائد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی، اجازت ملنے کے بعد اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے۔سوئی گیس حکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اسٹیشنز کو بند کیا گیا تھا، آرایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز پر سپلائی معمول پر ہے، آر ایل این جی پر منتقل اسٹیشنز کو گیس ہفتے میں 7روز بحال ہے۔