نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سےاموات 6ہزار580 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دس مریض جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی جبکہ 491 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 552 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 593 مریض زیرعلاج ہیں۔