24گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی ہے۔تفصِلات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 34 لاکھ 49 ہزار 541 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی کیسز 3 لاکھ 10ہزار 841 صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔