اٹک: شیخوپورہ میں ٹرین اور کوسٹر کے درمیان تصادم میں مرنے والے سکھ برادری کے افراد کی آخری رسوم اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔
جمعہ کی دوپہر شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں مرنے والے سکھ برادری کے 19 افراد کی ميتيں رات گئے پشاور میں بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ منتقل کردی گئیں۔ مرنے والوں ميں 7 خواتین، 3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔ ان کی آخری رسوم ادا کردی گئیں۔
رکنِ صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومتی اداروں کے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ گاڑی میں سوار 24 افراد میں 3 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوط رہی جب کہ 3 زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔