اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 20 اموات اور 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔
کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار231 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہوگئی ہے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 ہے اور 9 لاکھ 1ہزار201 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 418، خیبرپختونخوا 4 ہزار 308، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 596، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 759، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ 3 لاکھ 36 ہزار76، بلوچستان27 ہزار64، آزاد کشمیر 20 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار19 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے