محصولاتی ہدف کے حصول پر وزیراعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ اسمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں، ان کا فرض ہے کہ وہ پوری دیانت داری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اور جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفتر کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں، جولائی 2021 میں پوری فعالیت کے بعد اس سے اربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

FBRPM Imran Khan