سری نگر: بھارتی ظلم و درندگی میں کمی کے بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کردی۔ سری نگر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے عید گاہ میں شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے کیمیکل دھماکے سے گھر بھی اُڑا دیا۔ حملے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔