سری نگر: بھارتی فوج درندگی کی تمام حدود عبور کرچکی ہے، اُس کی جانب سے سری نگر میں مزید 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے رنبیر گڑھ میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند رکھی گئی۔