لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے انتخابات خفیہ طریقے سے کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں ہے بہتر ہے اس کیس کو انتظار میں رکھ لیا جائے۔جسٹس عاطر محمود نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ کے انتخابات خفیہ طریقے کی بجائے اوپن بیلٹنگ سے کرائے جائیں ،الیکشن ایکٹ کی شق ایک سو بائیس چھ کو کالعدم قرار دیا جائے۔