18ویں ترمیم نے جعلی اکاؤنٹ تو "بھرے ” لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، شہباز گل

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ‏اندازہ تو تھا کہ ‏سندھ کے "اعداد و شمار "کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر تھے، اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی "بازی "ہارگئے، اس سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


پی ٹی آئی کے رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں "تنقید "کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم نے ان کے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔