ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے لیکن ہمیں ہمت سے کام لینا چاہیے، کرونا پر قابو کی پوری امید ہے۔ جس طرح نیوز لینڈ اور روانڈا جیسے ملکوں نے کورونا پر قابو پایا اس طرح دیگر ممالک بھی پالیں گے لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت بھی تباہ ہے ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 165 میں سے 6 کمپنیاں کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پولیو اور خسرے کی بیماری ویکسین ہونے کے باوجود موجود ہے اسی طرح ہمیں کورونا کے ساتھ بھی رہنا پڑسکتا ہے، ویکسین وبا کا خاتمے کردے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔