15 صدی قدیم انسانوں کی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت

بیلجیئم : بیلجیئم کے شہر گینٹ کے تاریخی چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت ہوئی ۔انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار ایک آرکیالوجیکل ٹیم نے دریافت کی ہے جو گینٹ کے اس مرکزی کیتھیڈرل کے اندر اور اس کے اردگرد کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترتیب سے چنی ہوئیں ہڈیوں کی اس دیوار میں زیادہ تر ران اور پنڈلی کی مضبوط ہڈیاں شامل ہیں جبکہ کچھ ڈھانچے بھی ملے ہیں، آرکیالوجیکل ٹیم کے ترجمان کا اس دیوار سے متعلق کہنا تھا کہ یہ 15 صدی میں موجود لوگوں کی ہڈیاں ہیں جس کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، کسی وقت قریب موجود قبرستان کے بھرنے کے بعد اسے دوسروں کیلئے خالی کرنے کی غرض سے یہ ہڈیاں وہاں سے نکال کر یہاں لائی گئی ہوں۔

بیلجیئم