15 جنوری سے تیاری کررہے تھے، کورونا کی رفتار کا ایک ہفتے میں پتا چل جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کس رفتار سے بڑھے گا ایک ہفتے میں پتا چل جائے گا، وائرس کے خلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 15 جنوری سے تیاری کررہے تھے، ہمیں احساس تھا ہیلتھ ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن ہیں، ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، 70 کی دہائی تک ہیلتھ شعبہ بہتر تھا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں طبی آلات کی ایک دم مانگ بڑھ گئی، ہماری خوش قسمتی ہے چین نے ہمیں ترجیح دی، تمام طبی آلات اس وقت چین سے آ رہے ہیں، پوری دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر دباؤ ہے، امریکا نے ہیلتھ ورکرز کے لیے ویزے کھول دیے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کیا، عمران خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔