کراچی: حکومتِ سندھ نے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور شروع کر دیا۔ 15 اپریل سے ایس او پیز کے تحت محدود اوقات میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا امکان۔
کراچی کے کمشنر افتخار شالوانی کے مطابق 15 اپریل سے بیکریوں اور ریسٹورنٹس پر مخصوص اوقات میں ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت دینے جب کہ مارکیٹس، دکانیں اور انڈسٹریز کو بھی کھولنے پر غور کیا جارہاہے۔
افتخار شالوانی کہنا تھا کہ کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے کےلیے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں جن کی خلاف ورزی پر کسی بھی دکان کو سیل کردیا جائے گا۔کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ایس او پیز کو منظوری کےلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجا جائے گا۔ منظوری کے بعد انتظامی آرڈر کے تحت پورے صوبے میں ایس او پیز کا اطلاق ہو گا۔